مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی شہادت پر مجلس العلماء کی تعزیت

Share Article

 

مجلس العلماء دہلی و ہریانہ کی جانب سے مصر کے پہلے اور جمہوری صدر محمد مرسی کی شہادت پرجامعہ نورالاسلام جامع مسجد نوری ایف 6سلطان پوری میں صدر مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی کی صدارت میںتعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں مفتی خان محمد قاسمی ،مولانا شکیل قاسمی امام و خطیب مسجد ہذا ،مولانا آفتاب عالمی قاسمی ،حافظ و قاری جاوید عالم ،حافظ و قاری محمد اظہار ،حاجی منور حسین و دیگر اساتذہ و طلبہ کے علاوہ مفتی خان محمد قاسمی مہتمم جامعہ موجود تھے۔اس اجلاس میں مجلس العلماء کی صدر مفتی سہیل احمد قاسمی نے کہا کہ اخوان المسلمین کے عظیم رہنما،مصری اسلامی جمہوریہ کے پہلے منتخب صدر ،عالم اسلام کے عظیم قائد شہید ڈاکٹر ،انجینئر حافظ محمد مرسی ؒ کا عدالت میں پیشی کے دوران شہادت کی خبر نے دل کو بری طرح زخمی کردیا ہے ۔اب وہ اس دارفانی سے اپنے خالق حقیقی کے پاس رخصت ہوگئے ہیں ۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

مگر ان کی شہادت ان شا اللہ رنگ لائے گی جو اہل ایمان کے دلوں سے دنیا کی مرعوبیت کو دور کرنے اور راہ حق میں ہر طرح کی قربانی کے جذبے کو پروان چڑھائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم حافظ محمد مرسی ؒ ایک کامیاب لیڈر ایک عظیم اسلامی مفکر ،شیر اسلام اور مجاہد آزادی ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت ہی پرہیز گار ،اللہ کے ولی اور متقی مسلمان تھے۔ان کے گزرجانے سے ہم نے ایک ایشا عظیم مردمجاہد ،شیر اسلام ،مذہبی اور سماجی لیڈر کھودیا ہے جو اپنی پوری زندگی عوام کی بہبود کے لئے کام کرتا رہا ۔مرحوم حافظ محمد مرسی ؒ کی شہادت امت کے لئے ایک ناقابل فراموش اور کربناک حادثہ ہے ،وہ تو شہید ہوکر بامراد ہوئے وہ حیات جاویداں سے سرفراز ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لئے ان کی بے لوث جدوجہد پر مجلس العلماء ان کو حقیقی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاء گو ہے کہ اللہ رب العزت آپ کی قبر کو نور سے بھردے ،اس مرد مجاہد محمد مرسی کی مغفرت فرماکر اعلی علیین میں بلند مقام عطاء فرمائے ۔آمین یا رب العالمین ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *