یوجی سی نے اے ایم یوکیلئے 90کروڑروپے مختص کئے

Share Article
AMU
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی)نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لئے تقریباً 90کروڑروپے مختص کئے ہیں۔یوجی سی کے ذریعہ مختلف مرکزی یونیورسٹیوں کی مالی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی سفارش پریہ رقم مختص کی گئی ہے۔یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے مذکورہ فیصلہ کی اطلاع (27ستمبر)وائس چانسلرپروفیسرطاق منصورکوایک مکتوب کے ذریعہ دی ہے، جس میں بتایاگیاہے کہ یونیورسٹی نرسنگ اسکول کی بلندکارکرکے اسے کالج آف نرسنگ اینڈ پیرامیڈیکل سائنس میں تبدیل کرنے، جواہرلال نہرومیڈیکل کالج میں امتحان سینٹرکی تعمیراورپی ایچ ڈی اسکالرس کیلئے پانچ سوبیڈکے رہائشی ہال کی تعمیراوریونیورسٹی کے دیگرمنصوبوں کیلئے یہ رقم دی جارہی ہے۔واضح ہوکہ حال ہی میں پروفیسرطارق منصورنے مذکورہ پروجیکٹوں کیلئے یوجی سی کوایک تجویزپیش کی تھی۔وائس چانسلرپروفیسرطارق منصورنے اس پیش رفت پرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے یونیورسٹی میں تدریس وتحقیق کیلئے ڈھانچہ جاتی سہولیات اوروسائل کوبہترکیاجاسکے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *