UAEنئی دہلی: ابو ظہبی کے کرائون پرنس شیخ محمد بن زائد النہیان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ پرنس شیخ اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خاص ہوں گے ۔ پرنس شیخ گزشتہ روز منگل کو ہندوستان پہنچ گئے۔ پی ایم مودی نے خود ایئر پورٹ پر ان کا پر جوش خیر مقدم کیا۔
ہندوستان اور یو اے ای آج باہمی تعاون کے لئے ایک درجن سے زیادہ معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن میں ایک معاہدہ ہندوستان میں 75ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے خزانہ میں پیسہ لگانے کے بارے میں ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی دورے پر آئے ابو ظہبی کے شہزادے شیخ محمد بن زائد النہیان کے درمیان دہلی میں ایک میٹنگ کے بعد معاہدوں پر دستخط کئے جانےہیں۔
شہزادے نہیان کے اس دورے کے دوران دونوں ملک دفاع اور سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے قدم اٹھائیں گے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان مودی کی سرکاری رہائش پر ملاقات ہوگی اور اس سے پہلے دونوں کے درمیان وفد سطح کی میٹنگ حیدرآباد ہائوس میں ہوگی۔
کرائونس پرنس شیخ محمد بن زائد النہیان 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی پرید صدر جمہوریہ کے ایٹ ہوم رسپشن میں شامل ہونے کے بعد ہندوستان سے روانہ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here