نوجوان کو لوٹ کر بھاگ رہے دو بدمعاش تصادم کے بعد گرفتار

Share Article

 

غازی آباد، لونی بارڈر کے علاقے میں سی این جی غازی آباد روڈ پر پولیس نے اتوار دیر رات تصادم کے بعد دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے چلی گولیوں سے ایک پولیس کانسٹیبل اور دوبدمعاش زخمی ہو گئے۔ بدمعاشوں کے دائیں پاؤں میں، جبکہ کانسٹیبل کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔

 

پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) نیرج جادون نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ رات میں تھانہ لونی کے رام وہارباشندہ منیش ولد راج کمار سکسینہ سے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے موبائل فون لوٹ لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لونی بارڈر پولیس نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا اور دونوں بدمعاشوں کو گھیر لیا۔ خود کوگھرا دیکھ کربدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں بدمعاشوں کو گولی جس کے بعدانہیں زخمی حالت میں دبوچ لیا گیا۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

بدمعاشوں کی شناخت جنپ باغپت میں تھانہ چاندی نگر علاقے کیباشندہ مندیپ ولد سچن اور سوربھ ولداجیت کے طور پر ہوئی۔ نیرج نے بتایا کہ بدمعاشوں پر مختلف تھانوں میں لوٹ کے چھ مقدمات درج ہیں۔بدمعاشوں کی جانب سے فائرنگ کرنے پر کانسٹیبل انل کو بھی دائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ بدمعاشوں کے پاس سے ایک پستول، ایکطمنچہ اور لوٹ میں استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *