ہتھیار کے ساتھ دو بدمعاش گرفتار

Share Article

 

بیرونی دہلی کی راج پارک تھانہ پولیس نے دوشاطر بدمعاشوں کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیجو پی کروویلا کے مطابق ملزمین کی شناخت روہت اور امن کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمین کے قبضے سے موٹر سائیکل، بھری ہوئی پستول اور چاقو برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس ملزمین کے مجرمانہ ریکارڈکا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

Image result for Two thugs with weapons arrested in delhi

ڈپٹی کمشنر کے مطابق راج پارک تھانے میں اجے اورپونبطور کانسٹیبل تعینات ہیں۔ گزشتہ دیر رات یوٹی بلاک منگول پوری علاقے میں گشت پر تھے۔ تبھی دونوں ملزمین بغیر ہیلمیٹ کے موٹر سائیکل پر دکھائی دیے، جنہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ دونوں موقع پر سے فرار ہونے لگے۔ جن کا پیچھا کر دبوچ لیاگیا۔ امن سے لوڈیڈ پستول اور موٹر سائیکل جبکہ روہت کے پاس سے چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ دونوں منگول پوری علاقے کے رہنے والے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *