بیٹی کی چاہت میں ایک شخص کرنے لگابچیوں کا اغوا، کہانی سن کرحیران ہوجائیں گے آپ

Share Article
krishnn-dutt
دہلی پولس نے بیٹی کی چاہت رکھنے والے 40سالہ شخص یا یوں کہیں کہ ایک سرپھرے باپ کوگرفتارکیاہے۔ کرشنن دت تیواری نام کے ملزم کومغربی دہلی سے دولڑکیوں کااغواکرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔ ملزم پیشے سے ڈرائیورہے اوردہلی کے راجوری گارڈ ن میں رہتاہے ۔ملزم دہلی میں ایک کے بعد اب تک دوبچیوں کا اغوا کرچکاہے۔
یہ معاملہ دلچسپ اسلئے ہے کیونکہ مجرم شخص بچیوں کے اغواکے بعدانہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتاتھا۔ایک یادودن کے بعدبچی کوصحیح سلامت اس کے گھرکے پاس لے جاکرچھوڑدیتا تھا۔اس کے علاوہ وہ بچیوں کواپنے گھرہی لے جاتاتھا۔جب خاندان اس سے یہ پوچھتا کہ لڑکیاں کہاں سے آئی ہیں توو ہ انہیں بتاتاکہ لڑکی اس کے دوست کی بیٹی ہے جوباہرگیاہواہے اوراس نے لڑکی کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری اسے دی ہے۔
پولس نے بتایاکہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیاجب کرتی نگرمیں جواہرکیمپ کے ایک رہائشی نے جمعہ کواپنی آٹھ سالہ بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔جوپاس کے ہی ایک پبلک بیت الخلا میں گئی تھی۔اگلے دن صبح لڑکی اپنے آپ محفوظ گھرپہنچ گئی۔پوچھتا چھ میں لڑکی نے بتایاکہ وہ بیت الخلاء گئی تھی جہاس ایک شخص نے اسے اپنی بائک پراپنے گھرلے چلنے کا لالچ دیا۔پولس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی تب جاکرکرشنن دت کی شناخت اورگرفتاری کی گئی۔ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *