الورکے بعد ادے پورمیں ماب لنچنگ،چوری کے شک بھیڑنے کی جم پٹائی

Share Article
udaipur
الورکے بعدپیرکو ادے پور میں بھی ماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیاہے۔ خبرہے کہ دولڑکوں کو چور سمجھ کر مقامی لوگوں نے ان کی جم کر پٹائی کی۔ معاملے کی جانکاری ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

جانکاری کے مطابق، کھیرودا تھانہ علاقے کے امرپور گاؤں میں گاؤں کے لوگوں نے دولڑکوں کوکھیت میں مشتبہ حالت میں دیکھا۔جیسے ہی لوگوں کواس کے بارے میں پتہ چلا، ویسے ہی کثیرتعداد میں لوگ وہاں پہنچے اورانہیں پکڑلیا۔اس کے بعد لوگوں نے دونوں کوامرپورا بس اسٹینڈ لیکرآئے اوروہاں ان کی جم کرپٹائی کی۔بہرکیف واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولس موقع پرپہنچ گئی اوردونوں لڑکوں کوبھیڑکی چنگل سے بچاکر تھانے لے آئی ۔اب اس پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *