اہل خانہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ دو طالبات نے خودکشی کی

Share Article

 

کولکاتہ سے ملحق جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ تھانہ علاقے میں اہل خانہ کی ڈانٹ وپھٹکار سے ناراض دو طالبات نے پھانسی لگا کر جان دے دی۔ پہلا واقعہ گلاڈوہرا علاقے کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انامکا منڈل نے زہریلا مادہ نگلکر جان دے دی ہے۔ وہ کیننگ کے بنکم سردار کالج میں سال اول کی طالبہ تھی۔ وہ موبائل پر لوگوں سے بات چیت کرتی تھی۔ اس کی ماں اس پر شک کرتی تھی۔ بدھ کو ماں نے اسے جم کر پھٹکار لگائی۔ شام کو اس نے زہریلا مادہ کھا لیا۔ دوسرا واقعہ کیننگ کے ڈابو علاقے کا ہے۔ یہاں آٹھویں میں پڑھنے والی طالبہ پوربی نسکر (14) نے گلے میں پھندا لگا کر جان دے دی ہے۔اس نے کس وجہ سے ایسا کیا، یہ واضح نہیں ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والوں کی ڈانٹ سے ناراض ہوکر ہی اس نے بھی پھانسی لگائی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *