Video: راجستھان کے اجمیر میں بی جے پی کارکنان میں جھڑپ، جم کر چلے لات-گھوسے

Share Article

BJP-workers-fight

اجمیر: راجستھان کے اجمیر کے مسودا میں بی جے پی کے دو گروپ آپس میں بھڑ گئے۔ اس کے بعد دونوں گروپوں میں جم کر لات گھوسے چلے۔ پورے واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں بی جے پی کارکن ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ مسودا میں جمعرات کو بی جے پی امیدوار بھاگیرتھ چودھری کے انتخابی تشہیر کے دوران مسودا کی سابق ممبر اسمبلی سشیل کنور پلاڑا کے شوہر بھنور سنگھ پلاڑا اور حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے نوین شرما اور ان کے حامیوں میں جھڑپ ہو گئی۔ اس دوران موقع پر بی جے پی کے بڑے لیڈر بھی موجود تھے۔
ذرائع کی مانیں تو بی جے پی امیدوار بھاگیرتھ نے اجمیر میں انتخابی پرچار کیا۔ اس کے بعد وہ مسودا ایک ریلی کو خطاب کرنے پہنچے۔ یہاں سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ موجود تھی۔ بھاگیرتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ انہیں تقریر کرنی تھا لیکن اس سے پہلے ہی منتظمین نے بی جے پی کے سابق ضلع دیہی صدر نوین شرما کو بھاگیرتھ کے بارے میں کچھ بولنے کے لئے مائیک تھما دیا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے حامیوں کے درمیان اسٹیج پر ہی جھگڑا ہو رہا ہے۔ اسٹیج پر تماشا دیکھ کر بھاگیرتھ کو شرمندگی محسوس ہوئی۔ اس واقعہ پر کانگریس کے لیڈروں نے بی جے پی پر حملہ بولا۔ کانگریس کے کونسلر سمیر شرما نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے صاف ہے کہ بی جے پی کے لیڈرانکیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کی اس طرح کی حرکتیں ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *