سڑک حادثہ میں دو فٹ بال کھلاڑیوں کی موت

Share Article

 

دمکا (جھارکھنڈ)، سڑک حادثہ میں دو فٹ بال کھلاڑیوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ منگل کی صبح ضلع کے جاما تھانہ علاقے میں دمکا-دیوگھر شاہراہ پرپیش آیا۔کھلاڑیوں کی شناخت پھولوپانی گاؤںکے روہت مرمو (16) اور جھٹکی گاؤںکے اجے ہانسدا (16) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔ پسارو پل کے قریب ایک ٹرک کے زد میں آنے سے دونوں گر کر زخمی ہو گئے۔ دونوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے میڈیکل کالج ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔دونوں قومی کھلاڑی ہیں۔ اجے تین بار قومی فٹ بال مقابلہ میں حصہ لے چکا ہے۔ روہت ایک بار قومی مقابلہ سبرتو مکھرجی مقابلہ میں ریاست کی نمائندگی کر چکا ہے۔ روہت 10 ویں اور اجے نویں کلاس میں پڑھتے تھے، اجے کی تین بہن اور دو بھائی بڑا تھا۔ روہت تین بھائی اور دو بہن میں بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *