دارالعلوم دیوبند کا دو روزہ شوریٰ کااجلاس اختتام پذیر

Share Article
darul-uloom-deoband
دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کا دوروزہ اجلاس آج یہاں مہمان خانہ میں حکیم محمد کلیم اللہ کی صدارت اور حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں خاص طور پر ادارہ کی تعلیمی کارکردگی پر غور و خوض کیا گیا۔ مجلس تعلیمی کی جانب سے قائم مقام ناظم تعلیمات مولانا محمد افضل کیموری کے ذریعے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی گئی ،جس میں جاری تعلیمی سال میں داخل طلبہ کی درجہ وار تفصیلی رپورٹ اور جلسۂ تقسیم انعام کی روداد نیز جاری سالانہ امتحان سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں، اسی کے ساتھ ساتھ تعلیمات کے تحت کام کرنے والے تعلیمی شعبہ جات کی کارکردگی کا تذکرہ بھی کیا گیا، اراکین شوریٰ نے تعلیمی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس کے ایجنڈہ کے مطابق سابقہ اجلاس شوریٰ کی کارروائی کی خواندگی اور توثیق کی گئی اور اجلاس عاملہ کی کاروائی ہوئی۔ خواندگی کارروائی کے دوران سامنے آنے والے مسائل پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس تعلیمی کی رپورٹ میں اساتذہ کے گریڈ کی ترقی کی تجویز بھی پیش کی گئی جس کا فیصلہ آئندہ سال نوپر منعقد ہونے والی مجلس شوریٰ پر موقوف کردیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں  موتہاری :بس میں لگی بھیانک آگ، 18مسافرہلاک

مجلس شوریٰ کے آغاز میں پانچ نومنتخب اراکین شوریٰ کا خیرمقدم کیا گیا، علاوہ ازیں مولانا محمد سالم قاسمی، مولانا محمد اسلم قاسمی ، مفتی عبدالقیوم رائے پوری، رکن شوریٰ مولانا یعقوب کی اہلیہ محترمہ، مفتی عبداللہ پھولپوری اور مولانا مشرف علی تھانوی پاکستان وغیرہ کی وفات پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔مجلس شوریٰ میں مولانا غلام محمدوستانوی، مولانا عبد العلیم فاروقی، مفتی اسماعیل، مولانا اشتیاق، مولانا ملک محمد ابراہیم، مولانا مفتی احمد خانپوری، جناب حکیم محمد کلیم اللہ، مولانا رحمت اللہ ، مولانا انوار الرحمن، مولانا اسرار الحق، مولانا انظر حسین میاں ، مولانا محمود حسن، مولانا نظام الدین خاموش، مولانا عبدالصمد، مفتی سعید احمد ، مفتی ابوالقاسم نعمانی نے شرکت کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *