ممبئی پولیس نے ٹی وی اداکار کرن اوبرائے کو ریپ کے الزام میں گرفتار کیا

Share Article

karan-oberoi

ممبئی میں ٹی وی اداکار کرن اوبرائے کو ریپ کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ کرن اوبرائے پر ایک خاتون جیوتشی نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔ الزام کے مطابق کرن اوبرائے نے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے ریپ کیا تھا۔ گرفتاری کے پولیس نے کرن اوبرائے کو ممبئی کے اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا۔ جہاں کورٹ نے کرن اوبرائے کو 9 مئی تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

دراصل متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ کرن کئی مہینوں سے اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسے بلیک میل کرکے جسمانی استحصال کر رہا تھا۔ جب کبھی بھی اس نے مخالفت کرنے کی کوشش کی تو کرن نے یا تو اس کے ساتھ مارپیٹ کی یا ویڈیو دکھا کر دھمکاتا رہا۔

متاثرہ نے کرن کے خلاف ممبئی کے اوشوارا پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد میڈیکل جانچ میں ریپ کی تصدیق ہوئی اور کرن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ممبئی پولیس نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کرن کو ریپ اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کرن اوبرائے ”جسسی جیسی کوئی نہیں، سوابھیمان، چھایہ، نردیش، جیون بدل سکتا ہے، حادثہ، ان سائڈ ایج، راسویل، نیو میکسیکو جیسے سیریئلز میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ کرن اوبرائے ٹائٹن انتاکشری اور دی گریٹ انڈین کامیڈی شو میں بطور اینکر نظر آ چکے ہیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *