نیٹو میں ترکی کی شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے: اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو میں ترکی کی رکنیت جنوبی یورپ اور خطہ یورپ کے تحفظ کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ یورپی پارلیمان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یورپ کو اپنی سلامتی کے لیے امریکہ اور ترکی کی ضرورت ہے،ترکی نے انسداد دہشت گردی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی داعش کے خلاف کوششیں قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہمارا اہم اتحادی ہے جس نے دہشت گردحملوں کے خلاف بھاری قیمت چکائی ہے لیکن عراق اور شام کی سرحدوں پر ترکی کی بر وقت مداخلت سے داعش کی پیش قدمی روکنے میں کافی مدد ملی ہے۔

دوسری جانب اسٹولٹن برگ نے یورپ میں عسکری تعاون اور ایک مشترکہ فوج کے قیام پر کہا کہ یورپ نے اپنے دفاعی اخراجات میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ یہ نیٹو کا متبادل تیار کرنے کی کوئی منصوبہ بندی ہیمزید برآں، اسٹولٹن برگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کا غیررکنی نیٹو اتحادی ممالک سے دوری اختیار کرنا صحیح نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *