ٹرمپ نے تارکین وطن کوگولی مارنے،کرنٹ لگانے کا حکم دیا،امریکی صحافیوں کا دعویٰ

Share Article

تارکین وطن کے تعلق سے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کا رویہ پہلے ہی سے مشکوک رہا ہے ۔اب ایک نئے انکشاف میںیہ معلوم ہوا ہے کہ ٹرمپ نے تارکین وطن کے تعلق سے سخت رویہ اپناتے ہوئے انہیں کرنٹ لگانے اور گولی مارنے جیسے سخت احکامات دیئے تھے۔ذرائع کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے کا حکم دیا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کو جنوبی سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لیے سخت رویہ اپنانے کا کہا جس میں سرحدی باڑ میں کرنٹ چھوڑنے، چبھنے والی خاردار تار لگانے جو انسان کا گوشت تک کاٹ دے اور پانی اور سانپوں سے بھرے گڑھے بنانے کی بات شامل ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کا مرکزی پالیسی ہدف تھا۔دیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے پینٹاگون نے فوجی فنڈز میں سے اس کی تعمیر کے لیے 3.6 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔صحافی مائیکل شیئر اور جولی ڈیوس کی جانب سے ‘سرحدی جنگ: ٹرمپ کے تارکین وطن پر ظلم کے اندر کی کہانی’ کے عنوان سے شائع کتاب انٹرویوز پر مبنی ہے جس میں درجنوں حکام کا بغیر نام ظاہر کیے انٹرویو شامل کیا گیا ہے اور اسے نیویارک ٹائمز نے شائع کیا ہے۔اس میں مارچ 2019 کا ذکر کیا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحد سے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات دیے تھے۔کتاب کے اقتباس کے مطابق امریکی صدر نے نجی سطح پر اپنے ساتھیوں کو تجویز دی تھی کہ سپاہی پیر پر گولی ماریں تاہم انہیں بتایا گیا کہ یہ غیر قانونی ہوگا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عوامی سطح پر بھی یہ تجویز دے چکے ہیں کہ سپاہی پتھر پھینکنے والے تارکین وطن پر گولی چلائیں۔کتاب کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی سنگین اقدامات اٹھانے کی تجاویز بھی دیں۔اقتباس میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ساتھیوں کو ہدایت کی کہ امریکہ – میکسیکو سرحد پر دوپہر کے بعد سے مکمل شٹ ڈاؤن کیا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی ان کے سرحد کو بند کرنے کے خیال کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم بعد ازاں امریکی صدر نے اپنے کئی ساتھیوں کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جن کے بارے میں ان کا ماننا تھا کہ وہ ان کے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ان افراد میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کرسٹجین نیلسن بھی شامل ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *