ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے

Share Article
Trump Makes History, Becomes First American President To Enter North Korea

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا میں قدم رکھ کر تاریخ رقم کردی، ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا جانے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

Image result for Trump became the first American president to go to North Korea

امریکی صدر نے کوریائی ممالک کے درمیان غیر فوجی سرحد پر کھڑے ہوکر کم جونگ ان سے مصافحہ کیا اور پیدل چل کر شمالی کوریا کی سرحد پر قدم رکھا۔

Image result for Trump became the first American president to go to North Korea

بعد ازاں دونوں رہنما واپس سیول کی سرحد پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی لکیر پر کھڑے ہوکر تصاویریں بنوائیں جہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ دنیا کے لیے عظیم دن ہے، مجھے یہاں آنے پر خوشی ہے۔

Image result for Trump became the first American president to go to North Korea

خیال رہے کہ جی 20 اجلاس کے بعد سیول جانے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر شمالی کوریا کے چیئرمین یہ دیکھتے ہیں تو میں چاہوں گا کہ میں ان سے سرحد پر ملاقات کروں اور مصافحہ کرکے ہیلو کہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے چند ہی گھنٹون بعد شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے نائب وزیر خارجہ چو سون ہوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت دلچسپ تجویز ہے۔

Image result for Trump became the first American president to go to North Korea

خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے بھی کم جونگ ان کی دعوت پر غیر فوجی زون میں شمالی کوریا میں داخل ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے لیڈر کے درمیان اس سے قبل بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *