لکھنؤ-وارانسی ہائی وے پردردناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

Share Article
death-family
اترپردیش کے لکھنؤ -وارانسی ہائی وے پر بدھ کوصبح ایک ایک بڑاسڑک حادثہ ہوگیا۔دراصل آج صبح ایک تیزرفتارٹرک بے قابوہوکرایک دکان پرپلٹ گیا۔اس حادثے میں ایک خاندان کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔پولس نے لاشوں کوقبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاہے۔اطلاعات کے مطابق، وارانسی ہائی وے پر بدھ کے روز لال گنج کوتوالی علاقے کے سگرا سندرپر بازارکے قریب دکان پرصبح تقریباً چار بجے دکان میں سو رہے میاں بیوی ور اس کے بیٹے کے اوپر بے قابو ٹرک پلٹ گیا۔ اس سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
لال گنج کوتوالی کے انچارج مشرا نے بتایاکہ لکھنؤ-وارانسی ہائی وے کے تنامیں ایک تیزرفتارٹرک بے قابوہوکرایک دکان پرپلٹ گیا، جس سے تین لوگوں کی جان چلی گئی۔ٹرک کی زد میں آنے سے گھرکے سامنے ٹین شیڈ میں سورہے شوہر، بیوی اوراس کے بیٹے کی موت ہوگئی۔مشرانے بتاکہ تینوں ایک ہی خاندان کے تھے ۔سریندرورما(48) بیوی چندرکلی(45)اوربیٹے انگد(12) کی موقع پرہی موت ہوگئی ہے۔ مشرانے بتایاکہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ ٹرک کی زد میں آنے سے ایک گھوڑے کی بھی موت ہو گئی۔ ٹرک ڈرائیور کو زخمی حالت میں آس پاس کے لوگوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جہاں حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔علاقہ میں ایک ساتھ تین اموات ہونے سے کہرام مچ گیا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *