دیکھیں ویڈیو:وزیراعظم نریندرمودی کے منچ پرہی ان کے وزیرخاتون سے کرتے رہے فحش حرکت

Share Article
tripura-minister
ایک طرف وزیراعظم ’بیٹی بچاؤ -بیٹی پڑھاؤ‘ کا نعرہ دیتے ہیں وہیں ان کے منچ پرہی بی جے پی کے ایک وزیرنے حرکت کی ہے جسے دیکھ کرکوئی بھی شرمسارہوجائے۔تریپورہ کے ایک وزیرعوامی منچ پراپنی ایک خاتون ساتھی کارکن کوغلط طریقے سے چھوتے نظرآئے۔ خاتون باربار ان کے ہاتھ کوہٹاتی رہی لیکن وزیراپنی حرکت سے بازنہیں آئے۔اس دوران وزیراعظم نریندرمودی اوروزیراعلیٰ بپلب دیوبھی اسی منچ پرموجودتھے۔
اب وزیرجی کی اس حرکت کا ویڈیوبھی سامنے آیاہے۔ اس واقعہ پر سخت اعتراض درج کرتے ہوئے اپوزیشن بائیں جماعتوں نے وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جوویڈیوسامنے آیاہے اس میں بی جے پی لیڈراورترپورہ کی بپلب دیوسرکارمیں وزیر منوج کانتی دیومنچ پرموجود سوشل ویلفیئر اوروزیرتعلیم سنتنا چکماکی کمرغلط طریقے سے ہاتھ رکھتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
منوج کانتی دیوکوبرخاست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیں مورچہ نے کہاکہ جس منچ پر پی ایم مودی، وزیراعلیٰ بپلب کماردیواوردیگرلوگ عوامی جلسہ کوخطاب کررہے تھے اسی منچ پر ایک وزیرکا ایک خاتون وزیرکوغلط طریقے سے چھونا شرمناک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ منوج کانتی کوبرخاست کرکے انہیں گرفتارکرلینا چاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *