ترنمول کانگریس کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں:وجیندر گپتا

Share Article

 

دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا نے کولکاتہ میں منگل کو بی جے پی قومی صدر مسٹر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران تشدد اور آتش زنی کے واقعات پر گہری ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفت کی آڑ میں ممتا بنرجی کے ذریعہ ترنمول کانگریس نے غنڈ وں کے ذریعہ جو توڑ پھوڑ اور آتش زنی کروائی ہے، اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ممتا بنرجی ہار کے خوف سے مکمل طور پر بوکھلا چکی ہیں ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کارکن اقتدار کے نشے میں چور ہیں اور انہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے ۔

 

 

کل کے واقعہ سے پہلے بھی بہت سے بی جے پی کارکنوں کا قتل کیاگیا، لیکن ان معاملات میں بھی ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ترنمول کانگریس کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے ۔ اس حکومت کو جلد سے جلد برخاست کیا جانا چاہئے ۔ ویسے بھی مغربی بنگال کے عوام بہت سمجھدار ہیں جو انتخابات کے آخری مرحلے میں 19 مئی کو ترنمول کانگریس کے خلاف اور بی جے پی کے حق میںزبر دست ووٹنگ کرکے ریاست کو تشدد کے ماحول سے نجات دلائے گی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *