ترنمول رہنما کا گولی مار کر قتل

Share Article

 

کولکتہ، مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات گزر نے کے بعد بھی سیاسی قتل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعہ مشرقی مدنی پور کے پاسکوڑا کا ہے۔ یہاں کے مقامی ترنمول رہنما قربان علی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ واقعہ پیر دیر رات کا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ قربان پاسکوڑا علاقے کے دبنگ لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ پیر دیر رات وہ پاسکوڑا کے میسور میں واقع اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی وقت نامعلوم پانچ بائک سوار سات حملہ آوروں نے چہرے پر ماسک ڈال کر ان پر گولیاں چلا دیں جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی۔ وہ پاسکوڑا بلاک کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی تھے۔ جس وقت وہ دفتر میں موجود تھے اس وقت پانچ دیگر کارکنان بھی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ خون سے لت پت حالت میں زمین پر گر پڑے۔ دفتر میں افرا تفری مچی تھی اسی درمیان سبھی فرار ہوگئے۔ قربان کو اٹھا کر مدنی پور ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی ہے۔مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کر کے اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج نکال کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *