بی جے پی لیڈر ائیراسٹرائک کے اعداد و شمار ’بڑھا چڑھا کر‘لاک کررہے ہیں: ٹی ایم سی

Share Article

derek-o-brien

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے وزیر پاکستان میں ایئر اسٹراک میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں میڈیا میں ’ بڑھا چڑھا کر ‘ کے اعداد و شمار لیک کر رہے ہیں۔ترنمول کانگریس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دیئے گئے کسی بھی اعداد و شمار کو’ سنجیدگی ‘ سے نہیں لیا جا سکتا ہے۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ڈیریک او برائن نے ٹوئٹر پر کہا کہ سیکورٹی فورسز نے حملے میں ہلاکتوں کی کل تعداد کے بارے کوئی سرکاری معلومات نہیں دی ہے۔

انہوں نے ٹی وی نیوز کی خبروں کے اسکرین شارٹ کے ساتھ ٹویٹ کیا، ’ ہندوستانی فضائیہ مسلسل کہہ رہے ہیں: ’’ کوئی تعداد نہیں ۔‘‘ تو پھر بی جے پی کے ایک دو وزیر یہ تعداد بڑھا چڑھا کر کیوں لیک کر رہے ہیں؟اور دہلی کی میڈیا ان اعداد و شمار کے جال میں پھنس گئی۔ کیا کوئی بھی اعداد و شمار جو یہ حکومت دے گی اس پر سنجیدگی سے اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ صحافی یا پروپیگنڈے عرف ذرائع کے غلام؟ ‘‘

ٹی وی نیوز چینلز پر ذرائع کے حوالے سے فضائی حملے میں جیش محمد کے 200-300 دہشت گردوں کے مارے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ بعد میں ایک بیان میں او برائن نے الزام لگایا کہ بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر ’ ’تقسیم کی سیاست ‘‘ کر رہے ہیں۔

اس بیان کے آنے سے ایک دن پہلے ہی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سرحد پار جیش محمد کے ٹھکانے پر فضائی حملوں کے اثر کو لے کر حکومت سے ثبوت مانگے تھے، بھارت نے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد یہ ہوائی حملہ کیا، پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *