اے ایم یو:سی آر پی ایف کے شہید جوانوں کوخراجِ عقیدت

Share Article
amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے اے بی کے ہائی اسکول ( گرلس) میں جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پر ایک خصوصی اسمبلی میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کئے جانے کے ساتھ شہیدوں کے پسماندگان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر صادق اختر نے طالبات کو حفاظتی افواج جو ملک کی سرحدوں کی دن رات حفاظت کرتی ہیں، کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ یہ خصوصی اسمبلی کو آرڈینیٹرڈاکٹر فرحت پروین کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ اس میں وائس پرنسپل و ٹیچر انچارج محترمہ افشاں جائسی کے علاوہ اسٹاف کے تمام اراکین شامل ہوئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *