کینسر کا علاج دریافت ہوا

Share Article


آئی آر این اے کی خبر کے مطابق ایک ایرانی ڈاکٹر نورز دلریز نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی ایک لیبارٹی نے ایک ٹیکہ تیار کرلیاہے جس کا مریض پر استعمال کرنے کی تیاری جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیکہ دوسالوں تک مریضو ں پر استعمال کیاگیا ہے ۔ مذکورہ علاج کے لئے ہیلتھ منسٹری کی امداد اور یوریما یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے اشتراک سے کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا طریقہ علاج دیگر ممالک میں استعمال ہونے والے طریقہ کار سے مماثل ہے۔تاہم ا س علاج کا خرچ ایران کی کرنسی میں 23ہزارڈالر کے مساوی ہے۔ ماہر نے کہاکہ’’چھاتی کے کینسر کا علاج کے لئے بھی ٹیکہ تیار ہے ۔ اس کو پیش کرنے کے لئے ہم فنڈنگ کا انتظار کررہے ہیں۔
دماغ کے کینسر کا ٹیکہ ایک نیا علاج ہے جو ( برین ٹیومر )کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔اس کے استعمال کے بعد مریض برسوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔فی الحال برین ٹیومر کا علاج سرجری کے بعد ریڈیو تھرپی اور کیموتھرپی کے ذریعہ کیاجارہا ہے جس میں مریض پندرہ سے سترہ مہینوں تک عام طور پر زندہ رہتا ہے۔مگر اب نئے طریقے علاج جو امریکہ، یوکے، جرمنی اور کینڈا میں کیاجارہا ہے جس میں عام طور پر مریض 3-4سال تک سرجری کے بعد زندہ رہتا ہے۔ہماری تحقیق سے اس میں مزید زندگی کی توقعات ہوں گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *