میرٹھ سے دہلی کا سفرصرف 70 منٹ میں طے ہوگا

Share Article
The piling work will start oday between Guldhar to Duhai at Meerut road

 

غازی آباد، سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا اور ریل ترقی کی رفتار ایسے ہی دوڑتی رہی تو میرٹھ سے دہلی کا فاصلہ صرف 60 سے 70 منٹ ہی رہ جائے گا۔جس سے دہلی سے میرٹھ کے درمیان آمد ورفت کرنے والے مسافروں کے وقت اورپیسے کی بچت تو ہوگی ہی ساتھ ہی انہیں جام سے بھی نجات ملے گی۔

Image result for Travel from Delhi to Meerut

اس سلسلہ میںہائی سپیڈ ٹرین پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے شروع کرنے کا منصوبہ این سی آرٹی سی نے تیارکیا ہے۔ اتنا ہی نہیں ریپڈ ریل کا سفر محض دو روپے فی کلو میٹر ہو گا ہے۔ 32 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے تیار ہونے والے اس پروجیکٹ کا دہلی کی سرائے کالے خاں سے میرٹھ کے درمیان فاصلہ تقریباً 90 کلو میٹر ہوگا اور اس ہائی سپیڈ ٹرین کے غازی آباد میں آٹھ اسٹیشن ہوں گے۔

Image result for Travel from Delhi to Meerut

این سی آر ٹی سی کے پی آر او سدھیر کمار نے ایک غیر رسمی بات چیت کے دوران اس پروجیکٹ کی تفصیلی معلومات میڈیا کے سامنے پیش کی۔ سرائے کالے خاں سے دہائی کے درمیان پڑنے والے اسٹیشن پر ہائی سپیڈ ٹرین صرف پانچ منٹ میں جبکہ غازی آباد میں دیگر اسٹیشن سے میرٹھ کے درمیان ٹرین 10 منٹ میں دستیاب رہے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *