غداروں کی اولاد تیری کیا اوقات ہے کہ تو ہم سے ہمارا ملک چھوڑ نے کیلئے کہو

Share Article

 

حال ہی میں اداکارہ شبانہ اعظمی کے ایک بیان پر زبردست ہنگامہ مچا تھا ۔ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ آج کے وقت میں کوئی اگر حکومت کی تنقید کرتا ہے تو اس کو ملک مخالف مان لیا جاتا ہے ۔ اس بیان کے بعد شبانہ اعظمی کو سوشل میڈیا پر زبردست مخالفتیں جھیلنی پڑی تھیں ۔ شبانہ نے ٹرولرس کو کرارا جواب بھی دیا ، لیکن ٹرول کرنے والے پھر بھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ وہیں اب شبانہ اعظمی کی حمایت میں ان کے شوہر جاوید اختر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے ایسے ٹرولرس کیلئے غصے میں کافی سخت زبان کا استعمال کیا ہے ۔ جاوید اختر کے ایسے تیور پہلے شاید ہی کبھی نظر آئے ہوں گے ۔

Image result for javed akhtar and shabana azmi

دراصل سوشل میڈیا پر ٹرولرس سے پریشان ہوکر شبانہ اعظمی نے مزاقیہ انداز میں لکھا کہ میرے ایک تبصرہ کو لے کر اتنا ہنگامہ ؟ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں رائٹ ونگ کی نظر میں اتنی اہمیت رکھتی ہوں ۔ دیپا مہتا کی فلم واٹر کیلئے میرا سر منڈوانے پر میرے خلاف مسلم شدت پسندوں نے فتوی جاری کیا تھا ، جس پر جاوید اختر کا جواب تھا ، چپ رہو ۔

انہوں نے آگے لکھا کہ میں لوگوں کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ کانگریس حکومت کے وقت میں میرے والد کیفی اعظمی نے اپنا پدم شری ایوارڈ لوٹا دیا تھا جب اترپردیش کے ایک لیڈر نے کہا تھا کہ اردو کو دوسری زبان کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرنے والوں کا منہ کالا کرکے گدھے پر گھمانا چاہئے ۔

شبانہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک یوزر نے ان سے ہندوستان چھوڑنے کی بات کہی ، جس پر جاوید اختر نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ جاوید اختر نے لکھا کہ جب ہمارے باپ دادا ملک کی آزادی کیلئے خون بہا رہے تھے تو تیرے جیسوں کے باپ دادا انگریزوں کے جوتے چاٹ رہے تھے ۔ غداروں کی اولاد تیری کیا اوقات ہے کہ تو ہم سے ہمارا ملک چھوڑنے کیلئے کہو۔

اس ٹویٹ سے ظاہر ہے کہ جاوید اختر کو کافی غصہ آیا ہوگا تبھی انہوں نے ایسے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *