ٹرین کے مسافر ، سوچ لیں 


سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے ۔یہ موسم شروع ہوتے ہی ٹرین کے مسافروں کے لئے مشکلیں بڑھنے والی ہیں ۔کیونکہ سردی کی دستک اور کہرے کی وجہ سے غازی آباد- دہلی روٹ پر چلنے والی 20 ای ایم یو سمیت 105 ٹرینوں کو ردکرنے کا فیصلہ کیا جانے والا ہے۔ ان میں لکھنو اور جالندھر روٹ کی ٹرینیں سب سے زیادہ ہیں ۔اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 14 دسمبر سے 15 فروری تک 105 ٹرینوں کو رد کیا جاسکتا ہے۔ ان میں دہلی – مرادآباد ایم ایم یو ، غازی آباد – نئی دہلی ای ایم یو، غازی آباد- پرانی دہلی ای ایم یو، پلول ای ایم یو، خورجہ -شکور بستی ای ایم یو ،، شکور بستی ای ایم یو ، میرٹھ سٹی اپ و ڈاؤن کی 20 ای ایم یو ٹرینیں دو ماہ تک رد رہیں گی۔
اس کے علاوہ بھی کئی دیگر ٹرینیں رد ہونے کے امکان ہیں۔ لہٰذا جو بھی مسافر آئندہ کچھ ہفتوں میں ٹرین سے سفر کرنے والے ہیں، وہ پہلے متعلقہ محکمہ سے کنفرم ہولیں ،اس کے بعد ہی اپنی زاد راہ لے کر ریلوے اسٹیشن تک جائیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اسٹیشن جانے کے بعد معلوم ہو کہ ٹرین بند ہے اور آپ کو اپنا سامان لے کر واپس گھر آنا پڑے۔ یہ سلسلہ ہر موسم سرما میں چلتا ہے لہٰذا پیشگی احتیاط ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *