amtrak-train
امریکہ کے واشنگٹن ریاست میں گذشتہ روزایک ٹرین کے ڈبلے پٹری سے اترکرہائی وے پرگرگئے۔بتایاجارہاہے کہ حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اورتقریباً 100افرادزخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کواسپتال میں داخل کیاگیاہے۔بتایاجارہاہے کہ زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔بی بی سی کے مطابق،حادثہ صبح 7بجکر33منٹ پرٹکوماکے پاس ہوا جب سےئٹل سے پورٹ لینڈ جانے والی 501نمبرکی ایم ٹریک ٹرین کے زیادہ ترڈبے پٹری سے اترنیچے آئی5-ہائی وے پرگرگئے۔اس وقت ہائی وے کے اس حصے میں دولاری ٹریک سمیت سات گاڑیاں چل رہی تھیں جوٹرین کی چپیٹ میں آگئی ،حالانکہ ان میں موجودلوگوں کے بارے میں ابھی کوئی خبرنہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here