پسنجرٹرین میں ہوابڑاحادثہ،جانئے ہلاکتوں وزخمیوں کی تعداد

Share Article
train
چنئی میں آج صبح صبح ایک دردناک ٹرین حادثہ ہوگیاہے۔اس حادثے میں اب تک 6لوگو ں کی موت اور10لوگوں کی زخمی ہونے کی خبرہے۔بتایاجارہاہے کہ تمل ناڈو میں سینٹ تھامس ماؤنٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس یہ حادثہ ہواہے۔بتایاجارہاہے کہ پسنجرٹرین ای ایم یو میں کافی بھیڑ تھی جس کے باعث لوگ پائیدانوں ودروازوں پرلٹک کر سفرکررہے تھے۔اسی دوران وہ بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئے۔اس کے بعد چارلوگوں کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دس مسافرزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین افراد کی شناخت ایک اسکول طالب علم بھارت اور دو کالج کے طالب علم پروین کمار اور شیو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ریلوے سیکورٹی فورس (آر پی ایف) کے پولیس ڈائرکٹر جنرل ویرندر کمار نے کہا کہ دوسرے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ادھرمسافروں کا کہنا ہے کہ پسنجرٹرین ہردن اسی طرح بھیڑہوتی ہے اورلوگ خطرہ مول لیکرسفرکرتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *