بنگلورو:ریہرسل کے دوران ایروبیٹکس کے دوطیارہ متصادم،تباہ

Share Article
aricraft
بنگلور میں ایک بڑا طیارہ حادثے کے کریش ہونے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں دو طیارے آپ سے میں ٹکرانے بعد آسمان سے سیدھے زمین کی طرف گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔حادثہ بنگلور کے ایلاہانکا ائیر بیس پر تب ہوا جب ریہرسل کے دوران آئی اے ایف کے دو طیارے آپس میں ہی ٹکرا گئے، جس کے بعد سورج کرن اےئروبیٹکس ٹیم کی دو طیارے کریش ہو گئے۔
اس حادثے کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں صاف سنائی دے رہا ہے کہ طیارے کے ٹکراتے ہی افرا تفری مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے بنگلور میں منعقد ایرو شو کے پہلے ریہرسل کے دوران یہ دونوں طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے یہ دونوں کریش ہو گئے۔ یہ حادثہ ریہرسل کے دوران کاہے۔رپورٹ کی مانیں تو دونوں طیارے کے پائلٹ محفوظ ہیں۔بتا دیں کہ 20 فروری سے ایرو شو شروع ہونا ہے جو 24 فروری تک چلے گا۔
عینی شاہدین کی مانیں تو انہوں نے دونوں پائلٹ کوپیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہوئے دیکھے ہیں۔حالانکہ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں طیاروں کے پائلٹ محفوظ نکلے ہیں یا نہیں۔
بنگلور میں منعقد ہونے والے ایرو شو میں ریہرسل کے دوران یہ حادثہ ہوا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ رہائشی علاقے سے کچھ دور ہے۔ حادثے کے بعد آسمان میں دھواں چھا گیا۔ سوریہ کرن کو 1996 میں بنایا گیا تھا۔حالانکہ اس معاملے پر باضابطہ طور پر ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
یہاں پر شو کے دوران 1996 کے بعد سے سوریہ کرن کامیابی سے قلعبازی کرتی آرہی ہے۔ سوریہ کرن کے ایئرکرافٹ کے پائلٹ کافی ماہر ہوتے ہیں اور اس کے پائلٹ کافی تجربہ کار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت ماہر طریقے سے اس کے پائلٹ سوریہ کرن طیارہ کے ساتھ قلع بازیاں دکھا پاتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *