پلول مسجد کے بارے میں پریس کانفرنس آج 

Share Article
palwal-masjid
نئی دلی: دہلی اقلیتی کمیشن نے پلول کی ایک مسجد کے بارے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کی تھی ۔ مسجد کے بارے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس میں بیرون ملک سے دہشت گردوں کا پیسہ لگا ہے۔ کمیٹی کا مقصد تھا کہ علاقے کا دورہ کرکے، وہاں پولیس، انتظامیہ، پنچایت کے ذمے داران اور عام لوگوں سے مل کر معاملے کو سمجھنے کی کوشش کرے۔ کمیٹی میں معروف حقوق انسانی کارکن اویس سلطان خان (کوآرڈینیٹر) کے ساتھ دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق ممبراے۔سی۔مایکل، معروف وکیل ابوبکرسباق اور شیرومانی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے رکن سردار گورمیندر سنگھ مٹھارو شامل تھے۔ کمیٹی نے علاقے کا دورہ کیا، دہلی میں بھی متعلقہ لوگوں سے بات کی اور اپنی رپورٹ کمیشن کے سپرد کر دی ۔ اس رپورٹ کو عام کرنے کے لئے کل بروز بدھ،31؍اکتوبر2018، بوقت 30:2 دوپہر دہلی اقلیتی کمیشن کے کانفرنس ہال واقع وکاس بھون، بلاک سی، پہلی منزل میں پریس کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کے ممبران موجود رہیں گے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی اس پریس کانفرنس میں مدعو ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *