ٹی ایم سی کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں جلد ہی کریں گی شادی

Share Article

 

مغربی بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ کے بشیرہاٹ پارلیمانی سیٹ سے زبر دست ووٹوں سے جیت درج کرنے والی اداکارہ نصرت جہاں جلد ہی ازدواجی رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ وہ اپنے عاشق کپڑا کاروباری نکھل جین سے شادی کریں گی۔ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں.

 

دراصل جب ٹی ایم سی صدر اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بشیر ہاٹ سے 29 سالہ نصرت کو پارٹی امیدوار بنایا تھا تب تو ہر طرف سے مخالفت ہوئی تھی ، لیکن ان کی جیت نے اب سب بولتی بند کر دی ہے۔ نصرت نے بی جے پی امیدوار سانتنو باسو کو 3,50,369 ووٹوں سے ہرایا تھا۔

 

رہنما نصرت نے اتوار کو خواجہ غریب نواز کے آستانے پر پہنچ کر ماتھا ٹیکا۔

 

نصرت کے لئے یہ پہلا انتخاب تھا اور سب سے پہلے میں ہی انہوں نے بھاری ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ ان کی اس جیت کے ساتھ یہ بھی قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ وہ اگلے ماہ یعنی جون میں کولکاتہ کے مشہور کاروباری نکھل جین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2011 میں کیا تھا اور وہ کئی ہٹ بنگالی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ابھی رہنما کے طور پر نئی اننگز شروع کرنے کے ساتھ ہی وہ ازدواجی بندھن میں بندھ جاتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *