پلوامہ حملے میں شہیدہوئے جوانوں کی یاد میں ترنگا یاترا کا انعقاد

Share Article
tiranga-yatra
نئی دہلی:دہلی ای رکشہ ایکتا منچ (رجسٹرڈ)کی جانب سے آج دہلی ای رکشہ ایکتا منچ کے صدر محمد اکبر رائن کی قیادت میں شانتی نگر ،تری نگر میں پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے فوجی جوانوں کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس حملہ میں شہید ہونے والے شہداء کی روح کی تسکین کیلئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایک ترنگا یاترا کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ای رکشہ ڈرائیوروں نے اپنی ای رکشہ سمیت اس ترنگا یاترا میں حصہ لیا ۔
yatra
ترنگا یاترا نیتا جی سبھاش پیلس ڈی ڈی اے گراؤنڈ نزد پیٹرول پمپ پی پی جیولرس سے شروع ہوکرشکور پور ایچ بلاک،سمراٹ چوک ،ہوتے ہوئے بر طانیہ چوک ،کیشوو پورم،شنکر چوک ،دہلی یو نیورسٹی کنہیا نگر میٹرو اسٹیشن ،اندر لوک ،شاستری نگر ،آنند پربت ،لبرٹی سینما ،جھنڈے والان،پہاڑ گنج ،نئی دہلی ریلوے اسٹیشن فلائی اوور ہوتے ہوئے آئی ٹی او کے راستے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پہنچی جہاں یہ ترنگا یاترا اختتام پزید ہوئی ۔اس ترنگا یاترا کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا اس میں شامل لوگ ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا ،پوسٹر ،بینراور کٹ آؤٹ اٹھائے ہوئے تھے جن پر قومی سلامتی اور شہداء سے متعلق جملے لکھے ہوئے تھے ۔ترنگا یاترا میں شر کت کرنے والوں میں سابق ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا صابر علی ،دہلی اسٹیٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر سنجیو شر ما اورسنتوش بھاگرتی بھی شامل ہوئے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *