دانتوں کو موتی کی طرح چمکنے کے لئے یہ ٹپس آزمائیں

Share Article
beautiful-teeth
کہتے ہیں کہ اچھی مسکراہٹ انسان کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔لیکن دانت اگر پیلے اور گندے ہو تو یہ مسکراہت شرمندگی کاباعث بھی بن سکتی ہے ۔ہم چہرے کے داغ دھبے تو میک اپ کے ذریعے چھپا سکتے ہیں لیکن ایسا ہم دانتوں کے ساتھ نہیں کر سکتے ہیں ۔ہم آپ کو کچھ ایسے ہی نسخے بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کے دانت موتی کی طرح چمکنے لگ جائیں گے۔تو آئے جانتے ہیں ان ٹپس کے بارے میں:
لیموں/نیمبو کے چھلکے سوکھا کر پیس لیں،ان میں نمک ملا لیں۔دانت روزانہ اس سے صاف کرنے سے آپ کے دانتوں کا پیلاپن ختم ہو جائے گا۔
کھانے کا سوڈا لیں اور اس میں اتنا لیموں کا رس ملائیں جس سے یہ پیسٹ بن جائے ،اس پیسٹ کو ٹوتھ برش یا انگلی کی مدد سے اپنے دانتوں کو صاف کریں۔اس پیسٹ کو 10منٹ تک اپنے دانتوں پر لگا رہنے دیں پھر دھو لیں۔اس کو آپ ہفتے میں ایک بار کر سکتے ہیں ۔
سرسوں کے تیل میں ایک چائے کا چمچہ نمک ملا کردانتو ں پر لگانے سے دانت سفیدہو جائیں گے۔
زیتون کا تیل بھی دانتوں کو صاف کرنے کیلئے بہت فائدہ مند ہے ۔تھوڑا سا زیتون کا تیل کسی برتن میں لے کر برش کرنے سے پہلے 1-2منٹ اپنے دانتوں پرملیں۔اس نسخے سے بھی دانت سفید اور چمکدار ہوجائیں گے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *