تہاڑ جیل میں بند انیلو لیڈر اجے چوٹالہ سے موبائل فون برآمد

Share Article
Tihar Jail:Mobile recovered from former Chief Minister son Ajay Chautala

 

 

نئی دہلی، ۔ مغربی ضلع کی تہاڑ جیل میں چھاپہ ماری کے دوران انیلو لیڈر اجے چوٹالہ کے پاس سے ایک اسمارٹ فون برآمد کیا گیا ہے۔ ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کے بیٹے اجے چوٹالہ ہریانہ اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کیس میں تہاڑ جیل میں 10 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

 

تہاڑ جیل انتظامیہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جیل میں موبائل فون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد جیل انتظامیہ نے تہاڑ جیل کے سیل نمبر 25 سے 36 تک چھاپہ ماری کی۔ اسی دوران وارڈ نمبر 3 کے سیل نمبر 34 میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے گولڈن کلر کا سمارٹ موبائل فون برآمد ہوا۔ اس میں ایک 4 جی سم بھیلگا ہوا ہے۔ اس سیل میں اجے چوٹالہ بند ہیں۔جیل انتظامیہ اب آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 14 جون کو اجے چوٹالہ کے پاس سے موبائل فون اورتمباکو برآمد کی گئی تھی۔ بعد میں دوسرے قیدی نے قبول کیا تھا تمباکو اس کا ہے۔ فون ملنے کے بعد ایک بار پھر جیل انتظامیہپر ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *