فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘جانئے تین دن کا کلیکشن

Share Article
tiger-zinda-hai
کرسمس اورنیوایئرکے موقع پرریلیزہوئی بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘باکس آفس پردھمال مچارہاہے۔فلم نے ریلیزکے تیسرے دن یعنی 24دسمبراتوارکوتوقع سے زیادہ کمائی کی ہے۔باکس آفس انڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم نے اتوارکوقریب 44.50کروڑروپے کاکلیکشن کاکیاہے۔کمائی کے معاملے میں سلمان کی فلم نے عامرخان کی فلم ’دنگل‘کوبھی پچھاڑدیاہے، جس نے ریلیزکے تیسرے دن 41.29کروڑرورپے کی کمائی کی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق،بتایاجارہاہے کہ محض تین دن میں سوکاآنکڑاپارکرلیاہے۔جمعہ ، ہفتہ اوراتوارکی کمائی کل ملاکر114کروڑرہی ہے۔عیاں رہے کہ جمعہ کوفلم کے کھاتے میں 34کروڑ اورہفتہ 35کروڑروپے آئے تھے ۔فلم مبصرین کا کہناہے کہ تین دنوں میں سوکروڑسے زائدکمائی کرنے والی یہ فلم ہفتے بھرمیں 200کروڑسے زائدکی بزنس کرلے گی۔عیاں رہے کہ 2012میں آئی سلمان اورکٹرینہ کی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘کی سیکویل ہے۔’ایک تھاٹائیگر‘کاکل بجٹ 75کروڑتھااورفلم نے قریب 320کروڑروپے کی کمائی کی تھی۔وہیں سلمان کی فیس چھوڑکر’ٹائیگرزندہ ہے‘کاکل بجٹ تقریباً 150کروڑرورپے ہیں۔امیدکی جارہی ہے کہ فلم اپنی بجٹ چارسے پانچ دن میں نکال لے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *