بہن کی مددلیں گے ٹائیگرشراف

Share Article
tiger-krishna
بالی ووڈ اداکار ٹائیگرشراف نے اپنی بہن کشوشراف کے ساتھ ایک فوٹوشوٹ کروایاہے اوران تصویرمیں دونوں سپرفٹ دکھ رہے ہیں۔ دراصل یہ فوٹوشوٹ ان دونوں کی نئی پارٹنرشپ کودھیان میں رکھتے ہوئے کروایاگیاہے۔ ٹائیگراوران کی بہن کرشنا ملکر ایک جم اورٹریننگ سینٹرکھول رہے ہیں۔ فٹنیس کولیکر ٹائیگر کی دیوانگی کسی مخفی نہیں ہے اوران کی بہن کرشنا بھی فٹ رہنے کے معاملے میں ان سے دوقدم آگے ہیں۔اب اپنے اس لائف اسٹائل کو لوگوں کے ساتھ ساجھا کرنے کیلئے ٹائیگراورکرشنا نے اپنی جم کی شروعات کی ہے۔
tiger
ممبئی کے باندراعلاقے میں 29نومبرکومیڈیا کے سامنے ٹائیگر ، کرشنا اوران کی ماں عائشہ نے اس جم کی جھلک لوگو ں کودکھائی ۔ یکم دسمبر کوآفشیلی اس جم کوکھولاجائے گا اورمانا جارہاہے کہ اس جم میں کئی سلیبریٹیز کسرت کرنے کیلئے آنے والے ہیں۔ٹائیگر نے اس جم کواپنی بہن کرشنا، جنہیں پیار سے کشوبلاتے ہیں، کے ساتھ پارٹنرشپ میں کھولا ہے۔ٹائیگر ایک ٹرینڈ مارشل آرٹسٹ ہیں اورایکروبیٹ ہیں۔وہیں کرکرشنا ایروبکس اورمارشل آرٹسٹ میں ٹرینڈ ہیں۔لہٰذا اس کام میں ٹائیگرشراف اپنی بہن کی مدد لے رہے ہیں اوردونوں مل کریہ جم چلائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *