ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی کے ویلن ٹائن پوسٹ نے انٹرنیٹ کو کر دیا کنفیوژ

Share Article

 

ویلن ٹائن ڈے کے دن ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی کی تصویر دیکھنے کے بعد کچھ سوال اپنے آپ اٹھ گئے تھے۔ چرچا ہونے لگی کہ کیا ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی نے سگائی کر لی ہے؟

 

نئی دہلی: وین ٹائن ڈے کے دن ٹائیگر شراف اور دشا پٹانی کی تصویر دیکھنے کے بعد کچھ سوال اپنے آپ اٹھ گئے تھے۔ چرچا ہونے لگی کہ کیا ٹائیگر شراف اور دشاپٹانی نے سگا ئی کرلی ہے۔ لیکن اب اس پر سے پردا اٹھ چکا ہے۔ دونوں نے اس کا خلاصہ کر دیا کہ ویلن ٹائن ڈاے کے دن ان کی تصویروں کا کیا مطلب تھا۔ دراصل دشا اور ٹائیگر نے ایک ساتھ ایک کولڈرنگ کے لیے اشتہار کی شوٹنگ کی۔ اور پوسٹ کی گئی تصویر اسی اشتہار کا آخری حصہ تھی۔ بتا دیں کہ دشا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا اس نے مجھ سے پوچھا اور مین نے ہاں کہہ دیا۔ فوٹو میں دشا انگلی میں رنگ پہنے دکھائی دیں۔ اس کے بعد ٹائیگر نے اپنی ایسی ہی تصویر پوسٹ کی۔ دونوں کی تصویروں پر موجود بالی ووڈ فینس نے ٹائیگر اور دشا کو مبارک باد دینے بھی شروع کردیئے۔ پہلے آپ دونوں تصویر دیکھیں۔ جس پر لوگوں نے مبارک باد دی۔

 

View this post on Instagram

Turns out I’m taken. 😍😉

A post shared by Tiger Shroff (@tigerjackieshroff) on

لوگوں نے ری ایکشن کو دیکھنے کے بعد ٹائیگر اور دشا نے سسپینس پر سے پردا اٹھا دیا۔ انہوں نے اشتہار کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں ان انگلیوں کا استعمال نظر آرہا ہے۔

 

حالانکہ سوشل میدیا کا ایک حصہ یہ مان رہا تھا کہ ٹائیگر اور دشا کسی پرموشنل کیمپین کے تحت ایسا کرر ہے ہیں۔ بتاس دیں کہ ٹائیگر اور دشا کے رومانس کو لے کر کافی دنوں سے بات چیت ہورہی ہیں۔ باغی2کے دونوں اداکار کئی جگہوں پر ساتھ میں لنچ اور ڈنر ساتھ کرتے نظر آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ٹائیگر اور دشا پچھلے سال چھٹیاں منانے کے لیے سری لنکا گئےتھے۔لیکن سوشل میڈیا پر دونوں کی ساتھ میں تصویریں نہیں سامنے آئی تھی۔ دسمبر میں دیپیکا اور رنویر کی شادی میں بھی دونوں ساتھ نظر آئے تھے۔ دشا پٹانی ان دنوں سلمان خان کی بھارت کے لیے کام کرر ہی ہیں تو وہیں ٹائیگر شراف اسٹوڈینٹ آف دی ایئر2کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *