جانیں، فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی باکس آفس کلیکشن

Share Article
thugs-of-hindostan
ٹھگس آف ہندوستان فلم 8نومبرکوریلیزہوئی تھی۔فلم نے پہلے دن 50کروڑروپے کی کمائی کی۔دوسرے دن فلم نے 32سے 34کروڑروپے کی کمائی تھی۔ فلم ٹھگس آف ہندوستان کی کمزورکہانی کوبھلے ہی لوگوں نے پسند نہیں کیاہے لیکن بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم ٹھگس آف ہندوستان نے باکس آف پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ٹھگس آف ہندوستان نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں تقریباً 135 کروڑ کی کمائی کی تھی۔وہیں فلم نے 18 دنوں میں تامل اور تیلگو کو ملاکر 150.32 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بنی ٹھگس آف ہندوستان 8 نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔یہ فلم ایک ساتھ ہندی، تامل اور تیگلو میں ملک کے 5000 سے زائد سنیما گھروں میں ریلیز کئی گئی ہے۔فلم نے پہلے ہی دن 50.75 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے تاریخ رقم کردی تھی۔ٹھگس آف ہندوستان فلم دیوالی میں ریلیزہوئی تھی ۔فلم میں عامرخان، امیتابھ بچن اورکٹرینہ کیف کا جادوبھی ناظرین پرپھیکاپڑگیاہے یہ فلم ہندوستان سے باہربھی کمال نہیں کرپائی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *