کوئز مقابلے میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انڈر گریجویٹ طلبہ کی تین ٹیمیں فائنل کالج راؤنڈ میں داخل

Share Article
IAP-Quiz
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراضِ اطفال کے زیرِ اہتمام منعقدہ انڈین اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس( آئی اے پی) کے کوئز مقابلے میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے انڈر گریجویٹ طلبہ کی تین ٹیموں نے فائنل کالج راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شعبۂ امراضِ اطفال کی سربراہ اور مقابلہ کی کو آرڈینیٹرپروفیسر فرزانہ کے بیگ نے بتایا کہ فائنل کالج راؤنڈ میں داخلہ پانے والی ٹیموں میں مدیحہ وسیع و شریعہ( ٹیم اے )، عبداللہ و اسعد خاں ( ٹیم بی ) اور نور احمد لاری و نشا ورندانی( ٹیم ڈی ) شامل ہیں جبکہ امبر نوشاد و عامر حسین فاروقی ( ٹیم سی) مقابلہ سے باہر ہوگئیں۔
انہوں نے بتایا کہ جلد ہی ان ٹیموں میں سے ایک فاتح ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جواتر پردیش صوبائی سطح کے آئی اے پی کوئز مقابلہ میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تین ٹٰیمیں مقابلہ میں شامل ایم بی بی ایس طلبہ کی27ٹیموں میں سے منتخب کی گئی ہیں۔پروفیسر فرزانہ کے بیگ نے بتایا کہ ڈاکٹر اراج عالم خاں نے کوئز ماسٹر، ڈاکٹر عائشہ احمد اور ڈاکٹر ایمن نعیم نے اسکورر جبکہ ڈاکٹر سمن بیگ نے ٹائم کیپر کے فرائض انجام دئے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی اے پی کوئز مقابلہ ہر سال میڈیکل طلبہ میں بچوں کی صحت کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور آئی اے پی کی علی گڑھ شاخ کے عہدیداران موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *