اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو ایوارڈسے نوازا کیا گیا

Share Article
najma-heptullah
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے اجمل خاں طبیہ کالج کے تین سینئر اساتذہ کو یونانی طب کے میدان میں ان کی قابلِ ذکر خدمات کے لئے حکومتِ ہند کی آیوش وزارت کے سی سی آر یو ایم کے زیرِ اہتمام نئی دہلی کے وگیان بھون میں’’ یونانی طب کے لئے صحتِ عامّہ‘‘ موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار میں سرفراز کیا گیا۔شعبۂ علم الادویہ کے پروفیسر نعیم احمد خاں کو تدریس و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات کے لئے’’ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا جبکہ یونانی میڈیسن فیکلٹی کے ڈین پروفیسر خالد زماں خاں کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اِن لٹریری ریسرچ‘‘ اور شعبۂ معالیجات کے سربراہ پروفیسر تنزیل احمد کو کلینیکل میدان میں ’’بیسٹ ٹیچر‘‘ کے ایوارڈ سے منی پور کی گورنر محترمہ نجمہ ہیپت اللہ نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مسٹر مختار عباس نقوی و وزیرِ مملکت برائے داخلی امور مسٹر جتیندر سنگھ و دیگر معززین کی موجودگی میں سرفراز کیا۔ ایوارڈ کے طور پر ان اساتذہ کو انعام کی رقم، توصیفی سند اور شال پیش کی گئی۔
پروفیسر نعیم احمد خاں اور پروفیسر خالد زماں خاں کے علاوہ امراضِ جلد و زوہراویہ شعبہ کی سربراہ پروفیسرشگفتہ علیم، علم الامراض شعبہ کے سربراہ پروفیسر ملک محمد وامق امین، اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خاں اور معالیجات شعبہ کے ڈاکٹر بی ڈی خان نے سیمینار کے دوران مختلف اجلاس کی صدارت کی جس میں صحت عامّہ میں یونانی طب کا کردار، این ایس ڈی، طرزِ حیات سے متعلق خامیوں اور قدیم امراض کا مقابلہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ علم الادویہ شعبہ کے پروفیسر کے ایم وائی امین نے یونانی طب کے لئے بازار کے فروغ میں چیلنجیز موضوع پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیا جبکہ علاج بالتدبیر کے پروفیسر ایم انور و پروفیسر آسیہ سلطانہ، معالیجات شعبہ کے پروفیسر تنزیل احمد اور کلیات شعبہ کے پروفیسر اشہر قدیر نے مہمان خطبات پیش کئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *