تنازعات کے درمیان تین رافیل لڑاکو طیارہ ہندوستان میں ہوئے لینڈ، بنگلور میں ایرو شو میں لیں گے حصہ

Share Article

 

مودی حکومت اور اپوزیشن میں رافیل طیارے سودے کو لے کر تمام الزام تراشیوں کے درمیان فرانس کے فضائیہ کے تین رافیل فائٹر پلین ہندوستانپہنچ چکا ہے۔

 

نئی دہلی: مودی حکومت اور اپوزیشن میں رافیل طیارے سودے کو لے کر تمام الزام تراشیوں کے درمیان فرانس کے فضائیہ کے تین رافیل فائٹر پلین ہندوستانپہنچ چکا ہے۔ بنگلور میں ایئر انڈیا شو میں حصہ لینے کے لئے تین رافیل لڑاکا طیارے ہندوستان میں لینڈ کر چکے ہیں۔ تاہم اس میں سے صرف دو ہی پرواز بھریں گے، وہیں تیسری ڈسپلے کے لئے کرے گا۔ ظاہر ہے کہ یہ فرانس کے فضائیہ کا رافیل ہے، نہ کہ حکومت ہند نے جو سودا کیا ہے وہ بتایا جا رہا ہے کہ اس شو میں پورے تین رافیل طیارے حصہ لے گا۔دراصل فرانس سے یہ دو رافیل طیارے ایسے وقت میں ہندوستانآیا ہے، جب ملک میں یہ مسئلہ گرمایا ہوا ہے۔ اگرچہ راجیہ سبھا میں سی اے جی کی رپورٹ پیش ہونے سے بیک فٹ پر رہی مودی حکومت کو کانگریس پر حملہ آور ہونے کا موقع مل گیا۔

 

خبر رساں ادارے نے اس کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہ معلومات دی ہے کہ بنگلور میں ہونے والے ایئر انڈیا شو میں حصہ لینے کے لئے تین رافیل لڑاکا طیارے ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔ ایئر فورس کے ڈپٹی چیف صوابدید چودھری سمیت کئی ٹاپ فضائیہ کے افسران اس شو کے دوران طیارہ پرواز بھریں گے۔

 

Image result for air india show in bangalore 2019

دراصل، رافیل ڈیل پر بدھ کو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ڈی اے حکومت کے دوران ہوا رافیل لڑاکو طیارے کا سودا یوپی اے حکومت کی طرف سے کی گئی ڈیل کے مقابلے میں سستا ہے۔رپورٹ کے مطابق این ڈی اے حکومت کے تحت ہوا رافیل سودا یوپی اے سرکار کے سودے کے مقابلے میں 2.86 فیصد سستا ہے۔ سی اے جی رپورٹ پیش ہونے کے بعد مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ سپریم کورٹ بھی غلط ہو، سی اے جی بھی غلط ہو، صرف ایک ہی خاندان صحیح ہو۔ ‘ستیہ مے جیتے۔ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ ‘ وہیں بدھ کو کانگریس نے پارلیمنٹ کے باہر رافیل ڈیل کو لے کر احتجاج کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *