کانپور میں ٹرک پلٹنے سے تین افراد ہلاک

Share Article

 

کانپور، 14 مئی  نوبستہ پولیس چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر گھر کے باہر مچھر دانی لگا کر سو رہے ایک شخص اور اس کے دو بیٹوںکی ٹرک پلٹنے سے موت ہو گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے راحت وامدادی کام کرتے ہوئے ٹرک کے نیچے دبی تینوں لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔

 

تھانہ انچارج کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ٹنکو (32 سال) اس کے بیٹے ابھیشیک (10 سال) اور سات سالہ چھوٹو کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ گھر کے پاس ہی نالے کے اوپر بنیسلیپمیں چاول کے بورے سے اوورلوڈ ٹرک اچانک پلٹ گیا اور ٹنکوو اس کے دونوں بیٹوں کے اوپر جا گرا، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *