پٹاخوں میں دھماکہ ہونے سے 3افراد کی موت

Share Article
patakha
تمل ناڈو کے کانچی پورم میں پٹاخوں میں دھماکہ ہونے سے ایک ماں بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے منگل کوبتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مشتاق (22)، اس کی ماں سائنا بیگم (45) اور پڑوسی مستان کے طور پر ہوئی ہے۔
چھوٹے کانچی پورم کی رہنے والی سائنا اور ان کے شوہر مدین (55) دیوالی کے تہوار پر فنڈز جمع کرنے میں لگے تھے۔وہ ہر سال دیوالی کے دوران فنڈز جمع کرنے والوں کو راشن، آتش بازی اور دیگر چیزیں دیتے تھے۔انہوں نے ضلع ویلور کے نمیلی سے آتش بازی بنانے والوں سے آتش بازی کے سامان خریدے تھے اور چٹ فنڈ میں فنڈز جمع کرنے والوں کو دینے کے لئے اپنے گھر لائے تھے۔بتایاجارہاہے کہ مشتاق جب پٹاخوں کو الگ کر رہا تھا تبھی رگڑ سے اس میں دھماکہ ہو گیا جس میں اس کی اور سائنا بیگم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
پولیس اورفائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھجوایا۔چھوٹا کانچی پورم پولیس نے رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *