سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین ہلاک

Share Article

 

بچھواڑہ اور دل سنگھ سرائے کے درمیان راجیو لائن ہوٹل کے قریب این ایچ- 28 پر گزشتہ رات ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں باپ، بیٹا سمیت تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں سلیم پور تیگھڑا رہائشی پرمودداس، پرمود داس کے بیٹے پرکاش کمار اور پرمود کے سالا بسڑھیا سمستی پور رہائشی گووند کمار ہیں۔ تینوں ایک موٹر سائیکل پر سوار پوسا کے قریب چندولی میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ تبھی راجیو لائن ہوٹل کے قریب ٹرک سے آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔

 

Image result for road accident begusarai bihar

 

جس میں تینوں کی موقع پر موت ہو گئی۔ گووند کمار کی لاش اس کے گاؤں بسڑھہا بھیج دیا گیا۔ جبکہ پرمود داس اور پرکاش کی لاش گاؤں لائی گئی۔باپ بیٹے کی ایک ساتھ لاش آتے ہی گاؤں میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے پرمود داس تیگھڑا پچھم مارکیٹ میں دکان چلا کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا۔ موت کی اطلاع ملتے ہی پچھم مارکیٹ بند رہا اور دکانداروں نے اپنے ساتھی کو خراج تحسین پیش کی۔ ادھر، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مرکزی وزیر گری راج سنگھ، سابق ممبر اسمبلی للن کنور کے ساتھ متوفی کے گھر پہنچے۔ جہاں جسم خاکی پر خراج عقیدت پیش کرکے آخری الوداعی دینے کے ساتھ اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *