جمعیۃ یوتھ کلب کے زیراہتمام میوات میں تین روزہ اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ 16فروری سے

Share Article
jamiat-youth-club
میوات:جمعیۃ علماء ہند نے قوم کے نوجوانوں کو ذہنی جسمانی اور نفسیاتی طور پر مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے جمعےۃ یوتھ کلب کا آغاز کررکھا ہے، اور اس میں نوجوان مسلم نسل بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہے اور اس کے نتائج انتہائی مثبت انداز میں برآمد ہورہے ہیں۔
اسی کے چلتے اسی ماہ 18،17،16 فروری کو میوات میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ٹریننگ کا کیمپ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس کا پہلا کیمپ ترواڑہ میں لگے گا جس کی تیاریاں آب و تاب کے ساتھ جارہی ہیں۔
مولانا کریمی نے بتایا کہ جمعیہ علماء ہند نے جمعیۃ یوتھ کلب کو اس لئے تشکیل دیا تاکہ مسلم نوجوانوں کو ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی طور پر مضبوط بنایا جاسکے،تاکہ بوقت ضرورت ناخوشگوار حالات کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرسکیں، اور حاجت مندوں کوفوری تعاون مہیا کرسکیں مزید برآں اس ٹریننگ کو بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ سے الحاق کرکے شروع کیا گیا ہے، جوکہ حکومت سے منظور شدہ تنظیم ہے۔
جب اس پروگرام کے مقاصد کے بارے میں مولانا کریمی سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ اس ٹریننگ کے بنیادی مقاصد میں سب سے اولیں چیز، اپنی ذات کا دفاع سکھانا ہے، اور اس کے بعد دیگر ضرورت مندوں کی کس طریقہ سے ہنگامی صورتحال میں مدد کریں، اسی کے ساتھ یہ بھی سکھایا جائے گا کہ ڈوبتے ہوئے کو کیسے پانی سے نکالا جائے، اور حادثہ کے شکار لوگوں کو اوفرسٹ ایڈ کیسے پہنچائی جائے اور وہیل چیئر کے عدم موجودگی کی شکل میں صورتحال کا کیسے مقابلہ کیا جائے، اور آگ میں جلتے ہوئے کو کیسے بچایا جائے اور ان کے علاؤہ دیگر ضروری چیزیں بھی سکھائی جائیں گی۔اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے اس سے بڑھ کر فائدہ یہ ہے اگر کوئی شخص ضلعی سطح پر اس ٹریننگ کو پاس کرلیتا ہے تو اسے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصدریزرویشن، اور صوبائی سطح پر ٹریننگ پاس کرنے والے کو 10 فیصدریزرویشن جبکہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو15 فیصدریزرویشن ملے گا۔
اور اس ٹریننگ کو حاصل کرنے کے کچھ اصول و ضوابط بھی ہیں ان کا خیال کرنا بیحد ضروری ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہر ٹریننگ میں حصہّ لینے والے کے لئے کچھ اصول و ضوابط بھی ہیں جیسا کہ ہر ممبر کو یونیفارم، جوتے، ٹائی کا استعمال ضروری ہے۔
اور مولانا کریمی نے کہا کہ جمعےۃ علماء ہند ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ملک و ملت کے مسائل کے حل کے لئے پیش پیش رہتی ہے اور ہمیشہ ملک و ملت کے لیے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، اس لئے اس دینی، اصلاحی اور غیر سیاسی تنظیم سے جڑکر اس کو تقویت بخشیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *