پانچ گھنٹے میں پریم نگر سے تین لاشیں برآمد

Share Article

 

نئی دہلی، پریم نگر میں کمرے، کھیت اور جنگل میں ایک خاتون سمیت تین لاشیں پڑی ملی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال کے مردہ گھر میں محفوظ رکھوا دیا۔ ان میں صرف ایک عورت کی لاش کی شناخت ہو پائی ہے جس کا آج پوسٹ مارٹم ہوگا۔ دیگر لاشوں کی شناخت کے لئے پولیس ارد گرد کے تھانوں سے رابطہ کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایس ڈی مشرا کے مطابق پولیس کنٹرول روم کو پہلی کال ستیہ انکلیو پریم نگر علاقے سے جمعہ کی شام چار بجے آئی تھی۔ پتہ چلا کہ وہاں ایک عورت کی لاش پھندے سے لٹکا ہوئی ہے۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو گھر سے کافی بدبو آ رہی تھی۔

پولیس کمرے میں داخل ہوئی تو پنکھے سے لٹکتی عورت کی لاشملی، جس کی شناخت سیما کے طور پر ہوئی۔ اس کے تین بچے ہیں۔اس کا شوہر دیپک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ فی الحال وہ کورٹ میں ایک کیس میں زیر غور ہے۔ لاش تقریبا ًپانچ سے چھ دن پرانیبتائی جا رہی ہے۔ پولیس کو موقع سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ فی الحال پولیس سیما کے میکے والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کو اس کے علاوہ مزید دو لاشیں ملی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *