وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی

Share Article
Threatens to kill Prime Minister

 

نئی دہلی، جموں و کشمیر میں آرٹیکل -370 ختم کئے جانے کے بعدپاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ افواہ اڑانے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ایک واٹس ایپ نمبر پر میسج آیا ہے، جس میں لکھا ہے’کشمیر سے نکل جاؤ’، ‘خالصتان کو آزاد کرو‘ … ساتھ ہی میسج کے ذریعے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی جا رہی ہے۔

بی جے پی لیڈر راجن دھیمان نے پولیس کو دی شکایت بتایا کہ بدھ کی شام ان کے واٹس ایپ موبائل نمبر پرمیسج آیا جس میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ پھر ایک کے بعد ایک کئی میسج آیا۔ اس میں لکھا گیا کہ ہندوستانپر بہت بڑا حملہ ہونے والا ہے۔ ساتھ ہی جموں کشمیر کو خالی کرنے اور خالصتان کو آزاد کرنے کی دھمکی دی گئی۔ یہی نہیں مذکورہ نمبر سے مسلسل واٹس ایپ کال بھی آتی رہی،
چاندنی چوک کے باشندہ راجن دھیمان نے بتایا کہ مسلسل دھمکی سے میرا خاندان سہما ہوا ہے۔ ان کے فون پر اس قسمکے دھمکی بھرے میسج اور فون کا سلسلہ بدھ کی دوپہر سے شروع ہوا تھا، جو دیر رات تک چلتا رہا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *