حادثہ کا بہانہ بنا کر بدمعاشوں نے ٹھیکیدار سے لوٹے ہزاروں روپے

Share Article

 

نئی دہلی، بیرونی دہلی کے رنہولا علاقے میں حادثہ کا بہانہ بنا کر ایک ٹھیکیدار سے بدمعاشوں نے چالیس ہزار روپے لوٹ لئے۔اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کو متاثرہ نے اپنی آپ بیتی بتائی۔ فی الحال پولیس ٹھیکیدار کے بیان پر دونوں نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابقہرپھول وہار علاقے میں رہنے والے متاثرہ اوم پرکاش (44) نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیشے سے ٹھیکیدار ہے۔ علاقے میں اس کی کافی دنوں سے سائٹ چل رہی ہے۔ جمعہ کی رات آٹھ بجے جب وہ مالک سے چالیس ہزار روپے لے کر گھر واپس آ رہا تھا تبھی راستے میں دو نوجوانوں نے اسے گھیر لیا اور لوٹ مار کرنے لگے۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نیمتاثرہ کو چاقو مارنے کی دھمکی دے کر پیسے چھین لئے۔ فی الحال پولیس متاثرہ کے ذریعہ بتائے گئے حلیہ کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *