خاندان کو بیہوش کر گھر سے اڑائے ہزاروں کے سونے کے زیورات

Share Article

 

نئی دہلی،  روہنی ضلع کیکنجھاولا علاقے میں سوتے ہوئے لوگوں کو بے ہوش کر بدمعاشوں نے گھر سے ہزاروں کی نقدی اور سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا۔ صبح جب خاندان کو ہوش آیا تو وہ ہسپتال میں داخل تھے۔ فی الحال پولیس متاثرہ سونیا کے بیان پر مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

روہنی ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ڈی مشرا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو گھر سے ایسا کوئی مادہ نہیں ملا، جس سے وہ بے ہوش ہو سکیں۔ سونیا (23) خاندان کے ساتھ مدن پور ڈباس میں رہتی ہے۔ وہ پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی ہے۔ پولیس کو دی شکایت میںمتاثرہ نے بتایا کہ ہفتہ دیررات کھانا کھانے کے بعد وہ اپنی ماںحفیظن (55) اور والد احسان علی (64) کے ساتھ گراؤنڈ فلور میں سو گئی۔ چھوٹی بہن سلطانہ (21) دوسرے کمرے میں سو رہی تھی۔

 

متاثرہ کے مطابق گھر کے باہر کولر لگا ہوا ہے۔ دیررات اس کولر سے اچانک بو آنے لگی۔ وہ کچھ سمجھ پاتی اس سے پہلے وہ بیہوش ہو گئی۔ صبح جب ہوش آیا تو وہ سنجے گاندھی ہسپتال میں داخل تھی۔ متاثرہ کے مطابق گھر کا سارا سامان پھیلا ہوا تھا، جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ماں باپ اور بہن بھی ہسپتال میں داخلہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں کسی جانکار کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *