سعودی عرب کے منفرد اقامہ کے لئے ہزاروں غیرملکیوں کی درخواستیں

Share Article
Thousands of foreigners apply for Saudi Arabia’s unique content

 

سعودی عرب نے اپنے یا غیر ملکی ذہین اور ماہر افراد کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اقامہ کی نئی پالیسی کا اعلا ن کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب میں اقامے کے لیے 27 ممالک کے ہزاروں شہریوں نے درخواستیں دی ہیں۔

سعودی حکومت نے دنیا بھر سے اعلیٰ دماغ اور سرمایہ کاروں کو بلانے کے لیے منفرد اقامہ پروگرام جاری کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے منفرد اقامہ مرکز بھی قائم کیا ہے۔المرصد اور عکاظ ویب سائٹ کے مطابق منفرد اقامہ مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین بندر العاید نے بتایا کہ منفرد اقامے میں ہزاروں لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف ممالک اور قومیتوں سے ہے۔درخواست دینے والوں میں بیرون ملک آباد افراد بھی ہیں۔

بندر العاید نے عکاظ کو بتایا کہ جس روز سے منفرد اقامے کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا اسی دن سے آن لائن درخواستیں وصول ہونے لگی تھیں۔’ہماری ٹیم کواب تک ہزاروں درخواستیں مل چکی ہیں۔ درخواستوں کا گہرائی اور باریک بینی سے جائزہ لیا جاچکا ہے۔‘درخواست دینے والوں میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون مملکت آباد افراد بھی ہیں۔درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ’منفرد اقامے کے حصول کی دوڑ میں سرمایہ کار، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور پرامن زندگی گزارنے کے خواہشمند افراد شامل ہیں۔ سینکڑوں لوگ وہ ہیں جو محفوظ سرمایہ کاری اور امن و استحکام بھری زندگی گزارنے کے لیے سعودی عرب میں رہنا چاہتے ہیں‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *