ان لوگوں کوبادام بالکل نہیں کھانا چاہئے

Share Article
badam
ابھی تک آپ نے صرف بادام کھانے کے فائدے کے بارے میں سنا ہوگا کہ بادام کھانے سے دماغ تیزہوتاہے اورکئی لوگ روزانہ بادام بھگوکرصبح کھاتے ہیں۔کچھ لوگ خود کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی بادام کا استعمال کرتے ہیں۔ بادام میں پروٹین، وسا، وٹامن اورمنرل کافی مقدارمیں ہوتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ ہماری اسکن کیلئے بھی بہت فائدے مند ہوتاہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کیلئے بادام کا استعمال کرنے سے نقصان بھی دے سکتاہے۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کن لوگوں کو بادام سے دوری بنائے رکھنی چاہئے..
ہائی بلڈ پریشر کے مریض
جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتاہے، انہیں بادام کے استعمال سے بچنا چاہئے ، کیونکہ ان لوگوں کوعام طورپربلڈپریشر کی دوائیاں لینی رہتی ہیں، جن کے ساتھ بادام کا استعمال آپ بھاری پڑسکتاہے۔
پتھری
جن لوگوں کے کڈنی میں پتھری یا گال بلیڈر سے متعلقہ پریشانی ہو ،انہیں بادام سے دوری بناکر رکھنی چاہئے۔کیونکہ آکسلیٹ کافی مقدارہوتاہے۔
اگرکسی کوڈائزیشن سے متعلق کوئی پریشانی ہے توایسے میں انہیں بادام کے استعمال سے بچنا چاہئے، کیونکہ ان میں فائبربہت ہوتاہے جوآپ کی پریشانی کوبڑھاسکتاہے۔اگرآپ کواسیڈٹی کی شکایت رہتی ہے توبادام کھانے سے گریزکریں۔
موٹاپے سے پریشان لوگ
جولوگ موٹاپے سے پریشان ہیں، ان کوبھی اس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ، کیونکہ اس میں کیلوری اوروساکافی ہوتاہے، جووزن بڑھانے کا کام کرتاہے۔
انٹی بایوٹک دوائیاں
اگرآپ کسی ہیلتھ پرابلم کے چلتے انٹی بایوٹک دوائیاں لے رہے ہیں، توایسے میں بادام کھانا بند کردیں۔ کیونکہ بادام میں زیادہ مقدار میں میگنیشیم بھی ہوتا ہے۔اس کے زیادہ استعمال سے ہمارے جسم کودوائیوں کے اثرپرفرق پڑسکتاہے۔
  • نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات میں اضافے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔مضمون میں دی گئی کسی بھی تجویز پر عمل کرنے سے قبل معالج سے مشورہ و ہدایت ضرور حاصل کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *